شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںامریکی دفتر خارجہ سے ہیلری کلنٹن کی ای میلز جاری

امریکی دفتر خارجہ سے ہیلری کلنٹن کی ای میلز جاری

واشنگٹن(ہمگام نیوز)امریکی دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ہزاروں صفحات پر مبنی ای میلز جاری کر دی ہے جن میں 150 حساس معلومات پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔
اب سے تھوڑی دیر قبل جاری کی جانے والی ای میلز سرکاری سرور کے بجائے ہیلری کلنٹن کے ذاتی سرور پر موجود تھیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج جاری کی جانے والی ای میلز کی تعداد چار ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ان میں ڈیڑھ سو ایسے ای میل بھی شامل ہیں جنھیں انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے بعد میں ’کلاسیفائڈ کے زمرے‘ میں رکھا گیا ہے اور انھیں پہلے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔
ہیلری کلنٹن نے اس معاملے میں اپنی غلطی تسلیم کی ہے کہ انھوں نے سرکاری مراسلے بھیجنے کے لیے پرائیوٹ سرور کا استعمال کیا تاہم انھوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی حساس معلومات باہر نہیں آئی ہیں۔
اب امریکہ کا تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ کیا حساس معلومات والے اہم مراسلے غیر مناسب ڈھنگ سے تو نہیں بھیجے گئے۔
خیال رہے کہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے بطور وزیرِ خارجہ ذاتی ای میل سرور کا استعمال آئندہ سال سنہ 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کا ایک مسئلہ بن گیا ہے۔
اب ان ای میلز کو ’کلاسیفائڈ یا اس سے اوپر کے درجے‘ میں رکھا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ذاتی سرور سے نہیں بھیجا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز