واشنگٹن(ہمگام نیوز ) امریکی سینٹ کام نے ہفتے کے روز حوثیوں کے دو حملوں کو بحیرہ احمر میں ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ہفتے کے روز ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دو حملے کیے ۔ ایک حملے میں حوثیوں نے ڈرون طیارہ استعمال کیا جبکہ دوسرے حملے میں دو میزائل فائر کیے گئے۔ تاہم امریکی فوج کے بیان کے مطابق ان دونوں حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق حوثیوں کے یہ دونوں حملے بحیرہ احمر کے جنوب میں کیے گئے تھے۔ امریکی بیان کے مطابق اس سمندری علاقے میں موجود کسی بحری جہاز نے یہ رپورٹ نہیں کیا کہ کوئی فرد زخمی ہوا یا کسی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔خیال رہے امریکی سینٹ کام نے اپنا یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

واضح رہے حوثی جن کا یمن کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول ہے۔ ماہ نومبر سے اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے خلاف بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ مل کر حوثیوں کی عسکری قوت کو کمزور کرنے لیے اب تک درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے مگر ان کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ تاہم ہفتے کے روز حوثیوں کے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے سے متعلق بیان سوشل میڈیا جاری کیے گیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے دن کے وقت ڈرون کو راستے میں نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ اسی طرح شام کے وقت میزائل حملوں کو امریکی فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کو یمنی حوثیوں کو امریکہ جہاز کی طرف فائر کیا گیا تھا۔ مگر امریکی بحریہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ان میزائلوں کو مار گرایا ہے۔