ہمگام نیوز :امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ قابض ایران نے ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قابض ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی لیکن اس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔خیال رہے کہ تاحال امریکی حکومت نے تاحال ایف-35 طیارہ کے تباہ ہونے کی باضابطہ طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ قابض ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی پائلٹ کی تلاش میں جاری امریکی ریسرچ آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ مقامی قابض ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ قابض قابض ایرانی فورسز نے امریکی پائلٹ کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔