شنبه, اپریل 12, 2025
Homeخبریںامریکی پابندیوں سے اس طرح سخت دباؤ کا شکار ہے،جس کی ماضی...

امریکی پابندیوں سے اس طرح سخت دباؤ کا شکار ہے،جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی:ایرانی صدر

تہران(ہمگام نیوز ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے لگنے والے پابندیوں سے ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کی پابندیوں نے معاشی صورت حال کو عراق کے ساتھ جنگ کے دوران معاشی حالات سے بھی زیادہ ابتر بنا دیا ہے۔انہوں نے ملک میں سیاسی طاقتوں سے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ امریکی دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ممکن نہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکی بحری بیڑے پرکسی بھی قسم کا کوئی حملہ کیا تو اس کا رد عمل بہت شدید اور فوری طور پر ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ اگر امریکہ یا اس کے شہریوں کے خلاف ایران نے یا ایران کے کسی پراکسی گروپ نے حملے کی کوشش کی تو امریکہ کی جانب سے فوری اور فیصلہ کن ردعمل آئے گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجا گیا ہے جو دو روز قبل مصر کی نہر سویز سے گزر کر بحیرہ فارس میں پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز