چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںامریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے شہر ہرات میں 35 طالبان سمیت...

امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے شہر ہرات میں 35 طالبان سمیت 75 افراد جانبحق

ہرات ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے ایران سے متصل مغربی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مقامی شفاخانہ ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو ہرات کے اسپتال میں پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز