Wednesday, July 3, 2024
Homeانٹرنشنلامریکی ہوائی جہاز سے سیاہ فام کو زبردستی اتار نے کے بعد...

امریکی ہوائی جہاز سے سیاہ فام کو زبردستی اتار نے کے بعد ملوث سٹاف کو معطل کر دیا گیا

واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکن ایئر لائنز کے متعدد ملازمین کو ایک ایسے واقعے میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے جس میں سیاہ فام مسافروں کو جسم کی بدبو کی شکایت کے بعد پرواز سے اتار دیا گیا تھا۔

مئی میں تین مسافروں نے 5 جنوری کے واقعے میں نسلی امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے ایئر لائن کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ملازمین کے نام ایک نوٹ میں سی ای او رابرٹ آئسم نے کہا کہ یہ واقعہ ناقابل قبول ہے اور کمپنی صارفین کے ساتھ اپنے وعدے پر پورا نہیں اترتی۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا، “ہم اس میں ملوث افراد کا احتساب کر رہے ہیں، جس میں ٹیم کے ارکان کو ملازمت سے ہٹانا بھی شامل ہے۔

کمپنی نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے جن میں سیاہ فام مسافروں کے تجربے پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک ‘ایڈوائزری گروپ’ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز