واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی سائبر سیکورٹی ایجنسی کی ڈائریکٹر جین ایسٹرلی نے تصدیق کی ہے کہ ایسی کسی سرگرمی کے کوئی شواہد موجود نہیں جس کا مقصد ملک میں صدارتی انتخابات کے عمل کو متاثر کرنا ہو۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایسٹرلی نے صحافیوں کو بتایا کہ “ہمیں نا پسندیدہ مداخلت کی ایسی کسی سرگرمی کا ثبوت نہیں ملا جس کا مقصد انتخابات کے بنیادی ڈؑھانچے کی شفافیت کو متاثر کرنا ہو”۔

سائبر سیکورٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ “یہ بات واضح ہو گئی کہ انتخابات کے دورانیے میں مختلف ریاستوں میں بموں کی موجودگی کی دھمکیاں جھوٹی تھیں اور انھوں نے ووٹنگ کو متاثر نہیں کی

ا”۔