زاہدان: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو 40 سے زائد بین الاقوامی اور ایرانی انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول آرٹیکل 18، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، آرٹیکل 19، غیر سرکاری پیپلز اینڈ نیشنز آرگنائزیشن (UNPO) اور رسانک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکن حکومتوں سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور اس ادارے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مینڈیٹ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بیان کو شائع کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی حکمرانی کے تحت، “LGBTI آبادی کے ساتھ ساتھ قومی اور مذہبی اقلیتیں، جن میں بلوچ، عیسائی، بہائی، گونبادی درویش اور سنی شامل ہیں۔ ” ان پر ایران غیر انسانی سلوک کر رہا ہے جہاں ان کی حالت زندگی بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

ان تنظیموں کے مشترکہ بیان کے مطابق ایران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے ماضی کے نمونوں کو دہرانے سے روکنے کے لیے اس پر توجہ دی جانی چاہئے اور ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔

ان تنظیموں نے انسانی حقوق کے رکن ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ خود ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے کر غیر جانبداری سے وہاں کے عوام کے حالات زندگی کا جائزہ لیں۔