واشنگٹن: (ہمگام نیوز ) امریکی پارلیمنٹیرین راول کنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف عاسم منیر کو امریکہ پہنچنے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں کہا کہ عاسم منیر پاکستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں میں ملوث رہا ہے ، اور پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بھی عاسم منیر کی وجہ سے ہے لہٰذا امریکہ کو چاہیے کہ پاکستان انسانی حقوق کے پامالیوں پر ایکشن لے ،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکی شہری کی گرفتاری میں ملوث ہے جو امریکی حکمرانی کے خلاف ہے۔

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان پر پابندی بھی عائد کرے۔