پنجشنبه, اپریل 17, 2025
Homeخبریںانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایف بی ایم کا...

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایف بی ایم کا جرمنی میں مظاہرہ

جرمنی (ہمگام نیوز) انسانی حقوق کا دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1948 میں انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ منظور کیا تھا۔ اس دن کے موقع پر فری بلوچستان موومنٹ (FBM) جرمنی برانچ نے بلوچستان میں جاری بحران کو اجاگر اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے مطالبے کا اعادہ کرنے کے لیے جرمنی کے شہر ہنوفر کے مرکزی اسٹیشن کے سامنے ایک احجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاج کے دوران جرمن زبان میں سینکڑوں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے تاکہ جرمن عوام میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مظاہرین سے اشفاق بلوچ، خدا داد بلوچ، بیبگر بلوچ اور ممتاز بلوچ نے خطاب کیا جبکہ ماڈریٹر کی ذمہ داری نوید بلوچ نے سرانجام دی۔
مقررین نے کہا کہ بلوچ عوام اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بلوچ کئی دہائیوں سے غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بلوچ جدوجہد اور بلوچ مغوی افراد کے خاندانوں کا مسلسل احتجاج منظم جبر و تشدد کے خلاف بہادری اور مزاحمت کی علامت ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بیبگر بلوچ نے کہا کہ فری بلوچستان موومنٹ نے آزادی کے حوالے سے اپنا موقف اپنایا ہے، چاہے وہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان ہو یا ایرانی مقبوضہ بلوچستان۔ اور آزادی سے پہلے اور بعد کا روڈ میپ پیش کیا ہے، چاہے وہ بلوچستان لبریشن چارٹر کی شکل میں ہو یا ایران کے لیے جمہوری عبوری منصوبہ۔

اس کے علاوہ مقررین نے کہا کہ عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے اور پاکستان اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلوچستان میں ہونے والی زیادتیوں کی دستاویز اور تشہیر کریں۔ جامع اور تفصیلی رپورٹیں بین الاقوامی وکالت اور کارروائی کی بنیاد کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز