جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںانسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو 30...

انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا۔

نامزد ملزمان پر پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات ہیں۔

کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے ملزمام کے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضع رہے علی وزیر کو چند روز قبل سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت

علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنادیا

ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

نامزد ملزمان کو بھاری نفری کے ساتھ عدالت میں لایا گیا

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی تھی

تفتیشی افسر کے بقول سہراب گوٹھ جلسہ میں ملزم علی وزیر سمیت دیگر نے اشتعال انگیز تقاریر کی، ملزمان نے جلسہ میں نعرے بازی کی، ملزمان نے حقارت اور عداوت سے عوام کو اکسایا، تفتیشی افسر کےے مطابق شرانگیز تقریر میں ریاستی اداروں پولیس اور رینجرز کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، تفتیشی اہلکاروں کے بقول 8 گھنٹے تک ملزمان شرکاء کو ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال دلاتے رہے،

ملزم علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرکے کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر

جبکہ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے مزکورہ مقدمہ میں 100 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، اور علی وزیر کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔ علی وزیر کے خلاف پاکستانی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزام عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز