یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںانڈیاکواپنی قومی سلامتی،وقارکی تعفظ کیلئے فیصلہ کن کاروائی کا حق حاصل یے:نریندر...

انڈیاکواپنی قومی سلامتی،وقارکی تعفظ کیلئے فیصلہ کن کاروائی کا حق حاصل یے:نریندر مودی

نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) انڈیا نے پاکستان کے ساتھ موجودہ جنگی صورتحال میں نئی دِلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے انھیں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔واضع رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پائلٹ کے پاکستان میں پکڑے جانے کے بعد دلی میں اپنی رہائش گاہ پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ہنگامی میٹنگ کی۔
انڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا کی حکومت نے انڈیا کی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی ’فوری اور بحفاظت‘ واپسی کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم مودی اور انڈیا کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری بار ملاقات ہوئی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹہ بیس منٹ تک جاری رہی۔
انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتکار کو واضح طور پر بتایا گیا کہ انڈیا اپنی قومی سلامتی اور علاقائی وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز