نیو دہلی ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق انڈین وزارت خارجہ نے پاکستان کے خلاف اپنے اس بیان میں ایک بار پھر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو انڈیا کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ انڈین حکومت آزاد جموں و کشمیر میں چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے کی جانے والے منصوبوں اور دوسری سرگرمیوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ کیونکہ آزاد جموں و کشمیر انڈیا کا حصہ ہے ،جس پر پاکستان نے 1947ء سے ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انڈیا کی سرکار چین کی جانب سے پاکستانی موقف کی تائید کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ یاد رہے گزشتہ دِنوں چینی سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ وی نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بیجنگ انڈیا کے زیر تسلط کشمیر کے حوالے سے لیے گئے یکطرفہ فیصلوں کی بھر پور مخالفت کرتا ہے۔ بقول ان کے جس کے باعث خطے میں شدید تناؤ کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ انڈین حکام چینی اعلیٰ عہدے داروں کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہیں۔
اور اس کے ردِعمل میں انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے بعد جموں اور کشمیر کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان کی مذمت کی جاتی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان اور چین سے کشمیر میں سی پیک سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا