شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںانڈیاوسعودی عرب دہشتگردی کے خلاف اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل بنانے پرمتفق

انڈیاوسعودی عرب دہشتگردی کے خلاف اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل بنانے پرمتفق

نیو دہلی(ہمگام نیوزڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایک مختصر دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ جہاں انہوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا نام نہیں لیا۔ اور کہا کہ ’’ہمیں فوری طور پر ناقابل تنسیخ اور قابل تصدیق کاروائی کے لیے دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنا ہوگا‘‘۔

انڈیا کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات مثبت ہیں۔ انہی تعلقات کو مدّنظر رکھتے ہوئے انڈیا نے سعودی عرب سے رضاکارانہ طور پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان جموں کشمیر میں موجود دہشتگردوں کا ساتھ دینا بند کرے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےگزشتہ ماہ انڈیا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے انڈیا کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور دیگر امور پر باہمی تعاون کی پیشکش کی تھی۔ یہ پیشکش انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے طور پر کی۔انڈیا اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز