چهارشنبه, جنوري 1, 2025
Homeخبریںانڈیا ,بلوچ نیشنل لبریشن, کوسیاسی ڈپلومیٹکلی آل فرنٹ پر سپورٹ کرے:فیض بلوچ

انڈیا ,بلوچ نیشنل لبریشن, کوسیاسی ڈپلومیٹکلی آل فرنٹ پر سپورٹ کرے:فیض بلوچ

لندن/نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) گزشتہ رات انڈین ٹی وی چینل ‘News Nation’ میں گروپ ڈسکشن جس میں مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل میں برطانیہ،فرانس اور امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد کو چین کی جانب سے ویٹو کردینے اور جنوبی ایشاء و دنیا کی پائیدار امن و سلامتی بارے ایران و پاکستان کی ریاستی دہشتگردی چین کے توسیع پسندانہ عزائم بارے FBMکی جانب سے لندن سے قوم دوست سنگت فیض بلوچ نے بحث میں حصہ لے کر بلوچ قومی مفادات کی وکالت کرتے ہوئے بتایا کہ چین،ایران اور پاکستان کی گھٹ جوڑ سے پوری دنیا عمومی جبکہ خصوصی طور پر امریکہ،انڈیا،افغانستان اور بلوچستان کے مفادات و امن کو شدید خطرات درپیش ہیں۔گروپ ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے فیض بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا سی پیک بلوچ قوم کیلئے ڈیتھ اینڈ ڈسٹرکشن کوریڈور یے ،یہ پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کیلئے نہیں ہے۔بلوچ جس حد تک ہوسکے اس کے خلاف اپنی مزاحمت کرینگے۔اس کو تکمیل اور فعال نہیں ہونے دینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا کو چائیے بلوچستان میں جاری ‘ بلوچ نیشنل لبریشن ‘ کی جدوجہد کو سیاسی،ڈپلومیٹکلی اور آل فرنٹ پر سپورٹ کرنا چائیے۔ہندوستان کو ایسے ممالک کو انٹر نیشنلی ریجنلی اورنیشنلی دوست بناکر ان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک مضبوط فرنٹ بنانا چائیے۔تاکہ اپنے قومی مفادات کا تعفظ کیاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز