یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںانڈیا حملے سے بچنے کیلئے کراچی سمیت تمام ائیرپورٹس بند

انڈیا حملے سے بچنے کیلئے کراچی سمیت تمام ائیرپورٹس بند

کراچی (ہمگام نیوزڈیسک) انڈیا سے حملے کے خطرے کی پیش نظر CAA نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہر قسم کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق ہوائی اڈے سے کوئی پرواز تاحال روانہ نہیں ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک کوئی فلائٹ نہیں ہے۔اسی طرح لاہور کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی فضائی سروس مکمل طور سے بند کیا گیا ہے۔واضع رہے PIA پہلے سے ہی بڑی خسارے کے ساتھ چل رہا تھا۔جنوری 2019 میں PIAزرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ائیرمارشل ارشد ملک نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس وقت پی آئی اے کی موجودہ آپریشنل خسارہ 3بلین$ ماہانہ یے۔یاد رہے پی آئی کی سروس جب فعال تھی اسی وقت ماہانہ 3بلین ڈالر خسارہ پہ چل رہا تھا،اب تو PIA کی سروس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل طور معطل کی ہوا یے۔اب سے کچھ دیر قبل پی آئی اے نے ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے اپنی اعلان کردہ آج کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز