جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںانڈیا لڑے گا اور جیتے گا بھی : نریندر مودی

انڈیا لڑے گا اور جیتے گا بھی : نریندر مودی

نیو دہلی(ہمگام نیوزڈیسک) ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک لڑے گا اور جیتے گا بھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی ہماری فوج کا مورال ڈاؤن نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ بھی نہیں آنے دیں گے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے یہ تمام بیانات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مختلف ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ جس سے متعلق کہا گیا کہ یہ سب سے بڑا اجتماع تھا جس سے نریندرمودی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء کے الیکشن میں ہم عوام کی ضروریات پوری کرنے کا مینڈیٹ لے کر آئے تھے لیکن 2019ء کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ عوام کی اُمیدوں پر پورا اُترنا ہے۔

انہوں نے بھارتی عوام کو سخت محنت کرنے کی تلقین کی اور کہاکہ ہمیں ملک کی حفاظت کرنے والوں کا شکر گزار ہوکر ساتھ دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر مضبوط حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن ورکرز کو چاہئیے کہ وہ عوام کو ایک مضبوط حکومت کا مطلب سمجھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمیں متزلزل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ایسے کسی عزم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ہماری پوری قوم فوج کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز