نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک)اطلاعات کے مطابق انڈیا کی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی پنجاب کشمیر میں جنگی مشقوں کا آغاز کرد یا ہے ۔
ان مشقوں میں انڈیا کی فضائیہ کے طیاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشقوں میں فرنٹ لائن ائیر کرافٹس بھی موجود تھے،جنہوں نے امرتسر سمیت بارڈر کے ساتھ موجود دیگر اضلاع پر سپر سونک اسپیڈ میں پروازیں کیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پروازیں پاکستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی یا انڈین فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں زبردست جوابی کارروائی کی تیاری کے لیے شروع کی گئی ہیں۔