اوتھل :(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوتھل بازار سے شام 6 بجے کے قریب لسبیلہ یونیورسٹی کے چار طلباء، بالاچ بلوچ، بیان بلوچ، ناصر بلوچ، اور گلاب بلوچ، کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار افراد نے دو گاڑیوں میں جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق، ان طلباء کو مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
یہ واقعہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پیش آیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں طلباء اور نوجوانوں کے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو کے تشویشناک ہے۔