اوتھل(ہمگام نیوز) کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹنے سے تین افراد شدیدزخمی،اوتھل میں ابتدائی طبی امداد کے بعدزخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا،اتوار کے روز اورماڑہ سے کراچی جانے والی ایک پراڈوگاڑی ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 35کلومیٹردور کوسٹل ہائی وے پرلیاری کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جسکی نتیجے میں تین افراد ناصرولد محمد حسین،جاویدولد گل شیر،محمد مسعود ولد نوراحمد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا تینوں زخمیوں کاتعلق کراچی سے بتایا جاتاہے ۔