اوستہ محمد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیٹل فارم تھانہ کے حدود میں ایک شخص نے اپنی بھتیجی کو اپنے مبینہ اشنا سمیت غیرت کے نام پر قتل کرکے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیٹل فارم تھانہ کے حدود گوٹھ میر فائق علی خان جمالی میں الہی ٰ بخش کھوسہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی مسماۃ اور اس کے مبینہ آشنا سانول موندرانی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او طالب حسین مگسی موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔


