اوستہ محمد ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ اوستہ محمد کے قریب پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود گوٹھ احمد آباد میں عبدالغفار کھوسہ نامی شخص نے سیاہ کاری کے شبہ میں فائرنگ کر کے اپنی بھانجی مسماة آسیہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولسی وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہے ہیں جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
علاوہ ازیں بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر جیکب آباد سے شال جانے والی مسافر ویگن کی چھت پر بیٹھا ہوا مسافر نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا، جسے مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں شال ریفر کردیا گیا، مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔


