کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے اوست ویلفیئر کے چئیرمین محمد جان دشتی کی قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں کراچی سے جبری اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو تشویش ناک قرار دیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے۔
یاد رہے رواں مہینے کی 9 تاریخ کو اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم کو قابض پاکستانی فوج نے کراچی سے جبری طور پر اغواء کیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے جبکہ کل رات اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین کو بھی جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا گیا۔
نصراللہ بلوچ نے نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عبدالقیوم اور محمد جان دشتی کو فوری بازیاب کرائیں۔