اتھل(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم حادثے کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر اوتھل میں لنڈا پُل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کُچل ڈالا، جس کی وجہ سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت سراج احمد ولد حسین علی بلوچ سکنہ پسنی ضلع گوادر جبکہ زخمی ہونیوالے کی شناخت سخی بخش ولد قادر بخش بلوچ سکنہ پسنی ضلع گوادر کے نام سے ہوئی جو لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔