واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران نے جنگ کا فیصلہ کیا تو یہ جنگ ایران کے باضابطہ اختتام کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ دھمکیوں سے باز آئے اور دوبارہ امریکا کو مت دھمکائے ورنہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کا فیصلہ ایران کو کرنا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ دھمکانے سے گریز کیا جائے اور ’اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ باقاعدہ طور پر ایران کا خاتمہ ہو گا۔‘۔
امریکی صدر کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب کل اتوار کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ‘کاتیوشا’ میزائل سے حملہ کیا گیا۔
ایران کی طرف سے امریکا کو دھمکانے کے بعد امریکی فوج کی بڑی تعداد، جنگی بحری بیڑہ اور لڑاکا طیارے بھی خلیجی ملکوں میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی تیاریوں کا مقصد ایران خطے میں اس کی حامی ملیشیائوں اور دہشتگرد , پاسداران انقلاب , کی جانب سے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
جمعہ کے روز امریکی صدر نے ایک ‘ٹویٹ’ میں لکھا تھا کہ ‘یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ایران کو الجھا دیا ہے۔ امریکی پالیسی کے باعث ایران اس وقت مخمصے کا شکار ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے غلط کوریج پر بعض امریکی ذرائع ابلاغ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
If Iran wants to fight, that will be the official end of Iran. Never threaten the United States again!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2019