واشنگٹن (ھمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر قابض ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس پر جہنم ڈھا دیا جائے گا۔ وہ فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ایران کے ساتھ منصفانہ ہے اور قابض ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہوں گے، امریکا ان کے معاہدے پر اپنی پالیسی برقرار رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر قابض ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قابض ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے کہ قابض ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا، یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، قابض ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے، اس کے ساتھ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے امریکا کی قابض ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا قابض ایران میں کوئی پیسہ نہیں لگائے گا، معاہدے کے تحت قابض ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر قابض ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے، قابض ایران کا افزودہ یورینیئم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللّٰہ سے نمٹنے کی ذمے داری شام کو سونپی جائے، اب نیتن یاہو کو لبنان کے معاملے میں زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔














