تل ابیب (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایران انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابقہ وزیر دفاع بنی گنتس نے کہا ہے آج اگر اسرائیل نے ایران پر براہ راست حملہ نہیں کیا تو یہ ایک تاریخی غلطی ہوگی۔

سابق وزیر دفاع اور آئی ڈی ایف کے سربراہ گینٹز نے ایران کی پروکسی جنگ کے حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسرائیل کو ایک اسٹراٹیجک موقع مل گیا ہے کہ وہ ایران اور اسکے پروکسیوں کا براہ راست خاتمہ کر دے۔

یاد رہے آج ہی اسرائیلی کی موجودہ وزیر دفاع نے بھی کہا تھا کہ ہم نے حماس ، حزب اللہ کے قیادت کو ختم کر ڈالا اور بشار الاسد کو شام سے نکال باہر کرنے کے ساتھ ایرانی کی دفاعی صلاحیت کے سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے۔