چهارشنبه, نوومبر 20, 2024
Homeخبریںاہواز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایرانی انٹیلی جنس اینجسی کے...

اہواز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایرانی انٹیلی جنس اینجسی کے اہلکار ہلاک

 

تہران ( ھمگام نیوز) گزشتہ روز 30 نومبر کو ایرانی وزارت انٹلینجس ایجنسی کے ایک اہلکار کو اہواز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار حبیب سواری اہواز کے ” ابھری ” اسٹریٹ کے علاقے “خشایار” میں اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیاگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب سواری ہمیشہ مسلح رہا کرتے تھے لیکن اس رات وہ غیر مسلح تھے اسی لیئے اس پر حملہ ہوا جس کی وجہ سے وہ مارا گیا ـ

ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے اس اہلکار کے قتل کے بعد سے ایرانی فورسز نے علاقے میں بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
مقامی ذرائع سے معلوم ہوا کہ سرکاری فورسز نے اب تک کئی شہریوں کو حبیب سواری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز