راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں جاری ملک گیر احتجاجات کے ساتھ ساتھ، راسک کے گاؤں فیروزآباد میں متعدد بلوچ شہریوں نے خراب معاشی اور روزگار کی صورتحال کے خلاف احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔
ذرائع کے مطابق اس احتجاج کے دوران فوجی دستوں کو موقع پر تعینات کیا گیا، جنہوں نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری، ایوب رسانه ولد کینگی، ساکن فیروزآباد، گولی لگنے سے شہید گیا۔


