ایرانشہر (ہنگام نیوز )رپورٹ کے بروز منگل کو ایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز نے درجنوں افغان شہریوں کے ساتھ پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے غیر ملکی شہریوں کے کیمپ میں منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ قابض ایرانی فورسز نے ایرانشہر شہر میں گشت کیا اور متعدد بلوچ شہری جو کہ پہلے سے پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم تھے , کو گرفتار کر کے ایرانشہر کے غیر ملکی شہریوں کے کیمپ کے حوالے کر دیا تاکہ انہیں ایران سے ڈی پورٹ کیا جا سکے۔ “
واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے بعد کئی بلوچ شہری جو کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم ہیں، کو غیر ملکیوں کے عنوان سے قابض ایرانی فوج اور دیگر فورسز اداروں کی جانب سے گرفتار کرکے کیمپوں منتقل کردیا ہے تاکہ انہیں ڈیپورٹ کیا جا سکے ۔
مزید واضح رہے کہ قابض ایران نے ہزاروں بلوچ شہریوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ سے اس لیے محروم کرتا ہے تاکہ انہیں آنے والے دنوں اس بہانے سے ملک بدر کیا جا سکے کہ وہ غیر ملکی ہی
ں ۔