جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںایرانشہر بزمان شاہراہ پر فائرنگ اور تصادم کے نتیجے میں 3...

ایرانشہر بزمان شاہراہ پر فائرنگ اور تصادم کے نتیجے میں 3 بلوچ شہری جاں بحق ایک زخمی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 12 جون کو ایرانشہر بزمان شاہراہ پر فائرنگ اور تصادم میں 3 بلوچ بلوچ شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوئے۔

 

جانبحق ہونے والے تین شہریوں کی شناخت “محمد اور عبدالوحد شلی بر” اور تیسرے شخص کی شناخت “برہانزہی” کے خاندان سے ہوئی ہے جو گرک علی کے نام سے مشہور ہے۔

 

اطلاعات موصول ہونے کے لمحے تک اس تنازعے میں زخمی ہونے والے شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

زخمی شہری کو مزید علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ایرانشہر کے خاتم الانبیاء ہسپتال لے جایا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ تنازعہ کل شام ایرانشہر محور میں کاسیکین علاقے کی سرحد پر ہوئی۔

مزید اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے ان کی گاڑیوں کے ٹائروں پر گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے وہ الٹ گئے۔ اور جس کے گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ایک زخمی ہوئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز