دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانشہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

ایرانشہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 4 جون 2023 سے اغوا ہونے والے بلوچ شہری کی لاش گزشتہ روز بدھ دن مقامی راہگیروں زاھدان کے علاقے نصرت آباد سے برآمد کر لی ہے ـ تفصیلات کے دیگر دو افراد کے ساتھ اغوا ہونے والے بلوچ شہری 34 سالہ علی اکبر شاہ بخش ولد اسماعیل کی لاش بدھ روز نصرت آباد سے ویرانے میں برآمد کر لی ہے ـ

رپورٹ کے مطابق 49 روز قبل علی اکبر کو آنشینی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ساتھ جو کہ چابہار سے ٹیوٹا لینڈ کروزر کے ذریعے زاہدان جا رہے تھے کو ایرانشہر کے کمربندی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا تھا ۔ گزشتہ بدھ کو علی اکبر کی لاش اس کی جیب سے ان کے اور آنشینی کے اہل خانہ کے ساتھ دو لوگوں کے شناختی دستاویزات کے ساتھ برآمد ہوئی تھی جبکہ آنشینی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاش ملنے کے بعد فرانزک ڈاکٹر نے متذکرہ خاندان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر اس کی شناخت کی تصدیق کی ۔ کہا جاتا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل گولی مار کر اسے قتل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز