ایرانشہر (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کی صبح ایرانشہر کے تمباکو کی دکان میں مسلح چوروں نے ایک بلوچ شہری پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے اس شخص کی 52 سالہ سید جواد سجادی ولد سید نظام ساکن بزمان ہے جو کہ ایرانشہر میں رہائش پذیر تھا۔
ذرائع کے مطابق: “دو مسلح چوروں سید جواد کی ڈیری شاپ میں داخل ہوئے اور ان کا موبائل فون چرا لیا اور اس کی موٹر سائیکل پر سوار ہو رہے تھے کہ انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم دوسرے چور نے ان فائرنگ کر دی جس سے وہ جانبحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچ ایکٹیوسٹ کمپین کا خیال ہے کہ منظم ڈکیتیوں میں اضافے کا مقصد بلوچستان کو پاسداران انقلاب کے ہاتھوں غیر محفوظ بنانا، عام شہریوں کے جان و مال کے لیے، زیادہ فوجی موجودگی اور تسلط کے لیے بلوچ شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کا استعمال کرنا ہے اور بڑے بجٹ وصول کرنا ہے۔