ایرانشہر (ہمگام نیوز) گزشتہ شب (2025 نومبر 1) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تقریباً ۲۸ سالہ جواد سیاهانی ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو متأہل اور ایک بچے کے والد تھے۔ وہ بنیادی طور پر سراوان کی تحصیل ناگان کے رہائشی اور اس وقت گنجآباد ابتر میں مقیم تھے۔
زخمی شخص کی شناخت احسان دهواری ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً ۲۷ سال بتائی جاتی ہے اور وہ سراوان کے علاقے اسپیج کے رہائشی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، دونوں افراد دلگان سے سراوان واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہآوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جواد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ احسان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔


