یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں 31 سالہ ناصر رئیسی ولد عبدالصمد ساکن سرباز اور محمد کلکلی ولد خیر محمد جانبحق ہوگئے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس فائرنگ میں محمد کو چار گولیاں لگیں اور ناصر ٹانگ میں ایک گولی لگنے سے شدید خون بہہ گیا اور جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

 واضح رہے کہ ناصر اور محمد دوست تھے اور واردات کے وقت ساتھ تھے اور مسلح افراد نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے محمد کلکلی کو گولی مارنے کا ارادہ کیا اور ناصر بھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز