ایرانشہر (ہمگام نیوز) بروز بدھ ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے ایرانشہر تا بمپور کے محور پر صنعتی شہر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
اس بلوچ شہری شناخت 34 سالہ علی اکبر افشاری ولد نور محمد ساکن ایرانشہر شہر کے نام سے ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق: بدھ کی شام تقریباً 19:00 بجے کے قریب صنعتی شہر کے قریب ایرانشہر سے بمپور کے محور پر ایک کار میں سوار مسلح افراد نے علی اکبر کو گاڑی کے آگے روک کر اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔
ذرائع نے مزید کہا: “علی اکبر کو نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد ان کی گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاہم اس حملے کے بارے مزید تفصیلات انا باقی ہے ۔