جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںایرانشہر میں نامعلوم چاقو بردار کے حملے سے ایک شخص قتل

ایرانشہر میں نامعلوم چاقو بردار کے حملے سے ایک شخص قتل

ایرانشہر (ہمگام نیوز) بروز منگل کو ایرانشہر شہر میں واقع گلی نمبر 7 آزادی اسٹریٹ میں ایک بلوچ شہری کو چاقو کے وار سے مسلح افراد نے قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر (پہرہ) میں مسلح افراد کی چاقو کے وار سے 32 سالہ مسلم آسال ولد موسی ساکن سید آباد بنپور جانبحق ہوگئے ۔

 مزید رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوپہر دو بجے کے قریب ایرانشہر کی آزادی سٹریٹ پر پرانی ٹریفک پولیس کے قریب چند مسلح افراد نے مسلم پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز