ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے ایرانشہر اور بم کے شاہراہ پر دو گاڑیوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ایرانشہر سے متصل شاہراہ پر دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے ہسپتال ایمرجنسی کے سربراہ اور ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر آف ایکسیڈنٹس نے کہا ہے کہ زخمیوں کو جائے حادثہ کے قریب کھڑی ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیئے ہوائی ایمبولینس کے ذریعے ایرانشہر کے خاتم ہسپتال لے جایا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہراہوں کی کمی اور زیادہ ٹریفک کی وجہ سے رواں سال کے ابتدائی چند دنوں میں سڑکوں پر ہونے والی ہلاکتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے اس اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔