ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںایرانشہر کی مسجد الزہرہ میں شاہنوازی اور ناروہی قبیلوں کے درمیان صلح...

ایرانشہر کی مسجد الزہرہ میں شاہنوازی اور ناروہی قبیلوں کے درمیان صلح اور تصفیہ۔

ایرانشہر (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شاہنوازی اور ناروئی قبیلوں نے ایرانشہر کی الزہرا مسجد میں بلوچ علماء اور عمائدین کی ثالثی سے دیرینہ تنازعات کا صلح تصفیہ کرکے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ان دونوں قبیلوں میں ایک شہری کی شناخت عبدالباسط ناروہی (کرمزہی) کے نام سے قتل کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔ باسط ناروئی کو 19 اپریل 2024 کو مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شاہنوازی اور ناروہی قبیلوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنے اختلافات ختم کیے اور مزید اختلافات کو ہوا نہ دینے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز