دزاپ (ہمگام نیوز) ایران میں انتہا پسند تحریکوں کے قریبی شخصیت، علی اکبر رائفی پور نے مضحکہ خیز اور غیر سوچے سمجھے بیانات دیے، کرد کولبر اور بلوچ( سوختبر) ایندھن برداروں پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی ساز و سامان کو ملک میں لانے اور انہیں ایرانی سر زمین پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
اس حکومتی ترجمان نے، جو پہلے ایران کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے اور من گھڑت تجزیے فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، ٹویٹ کیا: “ہم نے جو بھی کہا، سمگلنگ بند کرو؛ دنیا میں اسمگلنگ اتنی کھلے عام اور اتنے بڑے پیمانے پر کہاں ہوتی ہے!؟
انھوں نے کہا کہ کوئی سمگلر نہیں!
مجھے بتاؤ، کولبر اور سوختبر؟ یعنی وہ بلوچ اور کردوں کو براہ راست کہہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختصر یہ کہ وہ جو کچھ چاہتے تھے اسے بحفاظت ملک میں لے آئے۔
یہ بیانات اس وقت دیئے گئے ہیں جب کولبری اور سوختبری کی ترسیل کا مسئلہ سرحدی علاقوں میں ترقی اور روزی روٹی کے حوالے سے حکومت کی برسوں کی مظالم کا شکر ہیں، جہاں آئے روز بلوچ سوختبروں اور کرد کولبروں کو قابض ایرانی آرمی براہ راست نشانہ بنا رہا ہے ۔ ایک ایسی صورتحال جس نے لاکھوں لوگوں کو ان مشکل اور خطرناک مزدوری کو قبول کرنے پر مجبور کیا ہے۔
رائفی پور نے بلوچ اور کرد قوموں کو نشانہ بنایا ہے، حالانکہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ان کے کردار کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کے سیکورٹی ادارے برسوں سے حساس مراکز میں غیر ملکی عناصر کی دراندازی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
رسانک میڈیا نے پہلے بتایا تھا کہ موساد نے ایران کے اندر ایک خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی اور اسے انجام دیا تھا جس کا مقصد ایران کے میزائل اور فضائی دفاعی ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا۔
اس آپریشن میں، جو مبینہ طور پر وسطی ایران میں مہینوں پہلے شروع ہوا تھا، موساد کے ایجنٹوں نے گائیڈڈ میزائل سسٹم اور خودکش ڈرون پر مشتمل اڈے قائم کیے تھے۔
انہی رپورٹوں کے مطابق، یہ آلات مخصوص لمحات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے ساتھ مربوط تھے اور ایران کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سمیت اہداف کو نشانہ بناتے تھے۔
واضح رہے کہ (کولبر) اس کرد مزدور کو کہا جاتا ہے جو کہ اپنی پیٹھ پر سامان لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ تنگ اور دشوار گزار راستوں سے گزار کر منقتل کرتا ہے اور اپنی مزدوری لیتا ہے ، جبکہ جبکہ فارسی زبان میں سوختبر اس بلوچ مزدور کو کہا جاتا ہے کہ ایندھن اور دیگر اشیائے خوردونوش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تنگ اور دشوار گزار راستوں سے گزار کر منقتل کرتا ہے اور اپنی مزدوری لیتا ہے۔