کلگان ( ھمگــــام نیوز) اطلاع کے مطابق آج ایرانی کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر کلگان کے سرحدی علاقے میں ایک بلوچ شہری سلیم فاضلی ولد فقیر محمد اپنی گاڑی میں تیل لادھ کر مکران کے سرحدی شہروں میں بھیچنے کے لیئے جا رہے تھے کہ پہلے سے روڈ کے کنارے پر موجود قابض ایرانی فورسز بلا روک کے ان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جانبحق ہوگئے ـ
مقامی ذرائع کے کہنا ہے کہ کلگان مکران بارڈر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے یہاں تیل و اشیائے خوردنوش کا کاروبار ہوتا رہتا ہے کئی بے روزگار بلوچ نوجوان ایرانی تیل اور آٹا اپنی ذاتی گاڑیوں کے ذریعئے سے مکران کے سرحدی اور قریبی شہروں میں لے جا کر فروخت کرتے ہیں اور وہاں سے دیگر اشیا لا کر کلگان اور دیگر قریبی شہروں میں بھیچتے ہیں یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے لیکن بے روزگار بلوچ نوجوان اپنی جان پر کھیل کر اپنا یہ چھوٹا کاروبار چلا رہے ہیں تاکہ ان کی دو وقت کی روٹی میسر ہوسکے لیکن قابض ایرانی فورسز کی ظالمانہ کاروائی سے کئی بلوچ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ـ
یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران اس طرح کے کاروبار میں سینکڑوں بلوچ نوجوان روڈ حادثات کا شکار ہوکر جانبحق و زخمی ہوچکے ہیں کئی ایسے بھی بلوچ ہیں جو نان شبینہ کی تلاش میں قابض ایرانی سرحدی فورسز اور دہشتگرد پاسداران انقلاب کی برائے راست گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی و جانبحق ہو چکے ہیں۔