دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک...

ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جانبحق۔

دزاپ ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 نومبر کو ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے با نسنت کے گاؤں “کھیر ” میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے غلام محمد نامی ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔

تاحال اس قتل کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

تاہم بلوچ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں بے گناہ بلوچوں کی قتل میں قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اور اس کے خفیہ اداروں کا ہاتھ خارج از امکان نہیں یہ تمام قتل و غارتگری باقاعدہ ایک منصوبہ کے تحت ہو رہے ہیں جس کی پشت پناہی ایرانی حکومت اور اس کے ادارے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز