یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں ایک اور بلوچ کو...

ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں ایک اور بلوچ کو پھانسی دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن ایک معصوم بلوچ کو ایرانی جیل حکام نے صبح کے وقت پھانسی دے کر بلوچ نسل کشی کا تسلسل کو برقرار رکھا.

بلوچ کمپین فعالین کی رپورٹ کے مطابق عنایت اللہ توتازہی ولد عبدالصمد کو جمعہ کی صبح زاہدان جیل میں پھانسی دے دی گئی.

عنایت اللہ توتازہی کو 2009 میں قتل کے الزام میں قابض ایرانی پولیس فوسز نے گرفتار کیا تھا تاہم قتل کا کیس عنایت اللہ پر ثابت نہیں ہوسکا لیکن باوجود اس کے جمعہ کے روز اسے پھانسی دے کر ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں اپنی درندگی کی ایک نئی مثال قائم کر دی.

یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض ایران نے چار معصوم بلوچوں کو پھانسی دے کر بلوچ نسل کشی میں مزید تیزی لائی.

دریں اثنا ایران پوری دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی دینے والا ملک کے فہرست میں شامل ہے. عالمی ادارے ایران کی اس بڑھتی ہوئی درندگی پر شدید تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، لیکن عملی صورت میں ایران کی درندگی و انسانی حقوق کی خلاف وزیروں پر کسی قسم کی ٹھوس اقدم نہیں اٹھایا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز