شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کا پاکستانی...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کا پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خاش سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری جو پہلے ہی قابض ایرانی سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا، کو پاکستانی مقبوضہ کے شہر دالبندین میں ایک موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ فیروز نرونی ولد غلام رسول جو کہ قابض ایران کو پہلے مطلوب تھا اسے گذشتہ روز دالبندین میں ایک موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، فیروز جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کا رہائشی تھا اور وہ دالبندین میں ایک عرصے سے رہائش پذیر تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیروز دالبندین شہر کی کمربندی سٹریٹ پر اپنے گاڑی سے جا رہا تھا کہ اسے دو موٹر سائیکل سواروں نے سر میں کئی گولیاں مار دیں اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عرصہ دراز سے سیکورٹی کیس کی وجہ سے فیروز ایران کی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا اور وہ اپنا شہر چھوڑ کر دالبندین آیا تھا۔

2023 سے لیکر تاحال جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جن میں سے 150 افراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان افراد میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز