دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے کئی علاقے زیرآب زرعی...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے کئی علاقے زیرآب زرعی نظام کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقے زیرآب ہوگئے زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے ، کچھے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چبہار کے علاقے تیس میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگیا کئی رہائشی مکانات زیرآب آگئے ہیں ، موسلادھار بارش کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے تیس میں گلیوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق سراوان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش اور شمس آباد ڈیم کے بیڈ کی ڈریجنگ اور موافقت نہ ہونے کی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی کی آمد کے باعث یہ ڈیم اوور فلو ہوگیا۔

حالیہ دنوں میں اس بند میں شگاف پڑنے سے کئی نشیبی دیہاتوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کئی شہری سرکار کی عدم توجہی سے خوف میں مبتلا ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ڈیم کے نیچے آنے والے دیہات بشمول شمس آباد اور ہوشک ڈاب، جہاد آباد، سرجو اور خاص طور پر دریا کے کنارے واقع کولو گاؤں انتہائی خطرناک اور نازک صورتحال سے دوچار ہیں اور حکام کی جانب ڈیم اور سڑک کی کھدائی سمیت کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ہے تاکہ سیلاب سے پیدا ہونے والے پانی کا رخ نہیں موڑا گیا ہے تاکہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں کو نقصان نہیں پہنچ سکے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے تسلسل کے بعد سراوان شہر اور گشت ریجن میں متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی کچے رہائشی مکانوں کی چھتیں موصل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیں اور گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ان کی کئی چھتیں گرنے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں سرباز، پیشن، تفتان، دزاپ، میرجاہ سمیت ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز