دزاپ/ زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاھدان میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ـ
مقامی ذرائع کے مطابق اس طرح کی وارداتیں امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دئیے گئے سپاہ پاسداران انقلاب کے زیر دست چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کی کارستانیاں ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی زاھدان میں قابض ایرانی پولیس نے ایک بلوچ نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔