دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر میں ایک بلوچ بزرگ کی لاش...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر میں ایک بلوچ بزرگ کی لاش برآمد

 

گھ/نیکشہر ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گه/نیکشہر میں ایک عمر رسیدہ بلوچ بزرگ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گه میں گاجی درزادہ نامی ایک عمر رسیدہ بلوچ کو ان کی پیٹرول کی دکان سے دو دن قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیاتھا۔ اغواء کے بعد مقتول کے لواحقین نے پولیس تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

گزشتہ دن 3 جون کو گه/ نیکشہر کے جوانکان ڈیم کے قریب ان کی دو دن پرانی لاش برآمد ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایسے نشانات پائے گئے ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے گاجی درزادہ کو قتل کرنے سے پہلے شدید تشدد ما نشانہ بنایا گیا ہے اور عمر رسیدہ بزرگ کو تشدد کرتی وقت گھیسٹا بھی گیا ہے جس کے بعد ان کو قتل کیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک قتل کے محرکات پتہ نہ چل سکے نہ ہی قاتلوں کے بارے میں کوئی سُراغ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز