لندن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے نائب صدر پروفیسر شاہسوار کریم زادہ نے امریکی نیوز چینل سی بی این میں ایران کی موجودہ پر تشدد حالات و ایرانی فورسز کی بربریت کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ملا رجیم بدترین ظلم و جبر کے زریعے زندہ ہے۔اور انہیں باہر کی مدد گرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم اس نقطے پر پہنچے ہیں کہ یہ رجیم اپنی زندگی کی آخریت میں ہے اس لئے ہمیں سب جمہوری قوموں کی مدد کی ضرورت ہے ، جمہوری حکومتیں ہماری مدد کریں تاکہ لوگ اس رجیم سے چھٹکارا پا سکیں ۔