سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایرانی میں سپریم کورٹ نے دس سال سے قید سات کردوں کو...

ایرانی میں سپریم کورٹ نے دس سال سے قید سات کردوں کو پھانسی کا حکم

کرج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید سات کردوں کو پھانسی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید قانونی چارہ جوئی کے بعد صوبہ البرز کے شہر کرج جیل میں قید سات کردوں کو سزائے موت کا حکم نامہ صادر کردیا۔

ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے یہ بھی فیصلہ سنایا کہ سزائے موت پر جلد از جلد عملدرآمد کرایا جائے۔

کرد قیدیوں میں انور خضری، کامران شیخه، فرهاد سلیمی، قاسم آبسته، خسرو بشارت، ایوب کریمی اور داؤد عبداللهی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی عدالتوں میں مقبوضہ اقوام جن میں بلوچ، کرد اور اھوازیوں کے لیئے کوئی انصاف نہیں ہے۔ انہیں وکیلوں تک رسائی مل سکتا ہے اور نہ ہی عدالتوں میں ان کی خاص شنوائی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز