شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایرانی وزیر خارجہ کا قابض پاکستانی فوج کے آرمی چیف سے ملاقات۔

ایرانی وزیر خارجہ کا قابض پاکستانی فوج کے آرمی چیف سے ملاقات۔

 

اسلام آباد، تہران (ہمگام نیوز) ایران وزیر خارجہ جواد ظریف نے قابض پاکستانی فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر کا دورہ کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ایرانی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا تھا۔

محمد جواد ظریف پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ کے حکام، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد حسینی اور ایرانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا تھا۔

روس اور ایران صدارتی انتخابات میں مداخلت کیلیے کوشاں، امریکی انٹیلیجنس
ایران کے وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی و اقتصادی ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی دورہ پاکستان پر آیا ہے۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک ایسے وقت میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جب کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو چکی ہے اور جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے جو ڈیمو کریٹ ہیں۔

ماضی میں ایران کے ساتھ ڈیموکریٹ صدر بارک اوبامہ نے ایک ڈیل کی تھی جسے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا تھا جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز